ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے 5-5 سیٹوں پر واپس لئے اپنے امیدوار

کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے 5-5 سیٹوں پر واپس لئے اپنے امیدوار

Tue, 14 Feb 2017 22:07:08    S.O. News Service

لکھنؤ، 14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے تحت میدان میں اتری سماج وادی پارٹی (ایس پی)اور کانگریس متنازعہ سیٹوں پر معاملہ حل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔اسی کڑی میں دونوں پارٹیوں نے پانچ پانچ سیٹوں پر اپنے امیدوار واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت کانگریس نے لکھنؤ وسط سے معروف خاں، بندکی سے ابھیمنیو سنگھ، سوراو سے جواہر لال دیواکر، پیا گ پور سے بھگت رام مشراور چھانوے سے بھگوتی چودھری اپنے امیدوار ہٹاتے ہوئے اتحاد کے لئے نشستیں خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح ایس پی نے 5نشستوں مہراج پور سے ارونا تومر، کانپور کیٹ سے محمد حسن رومی، کوراو سے رام دیو کول، باڑہ سے اجے کمار اور مہرونی سے رمیش کمار کھٹیک کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں جماعتوں نے متعلقہ اضلاع کے اپنے ضلع صدور کو ان امیدواروں کو ہٹا کر ایک دوسرے کی حمایت میں صرف مجاز امیدوار کے حق میں انتخابات کام کرنے کی ہدایت دی ہے،تاہم دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت کے فیصلوں کے باوجود نامزدگی کرنے والے امیدوار ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔لکھنؤ وسط سے معروف خاں ایسا ہی بیان دے چکے ہیں۔انہوں نے ہر حال میں انتخابات لڑنے کی بات کہی ہے۔وہیں کئی سیٹوں پر ابھی بھی دونوں جماعتوں کے درمیان معاملہ اٹکا ہوا ہے۔


Share: